جہلم

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) جہلم کاگرلز ایلیمنٹری سکول بھمبر کا دورہ، طالبات میں انعامات تقسیم کئے

جہلم: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) محترمہ کوثر سلیم نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول بھمبر میں جاری سالانہ رزلٹ فنکشن میں شرکت کی،پوزیشن لینے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر( زنانہ) محترمہ کوثر سلیم نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول بھمبر میں سالانہ نتائج کی تقریب میں شرکت کی اور وہاں پر پوزیشن لینے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ اس کے علاوہ مستحق طالبات میں مفت سکول یونیفارم تقسیم کیے جو کہ مخیر حضرات کے تعاون سے سکول انتظامیہ کے مہیا کئے گئے تھے ۔

کوثر سلیم نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم حاصل کرنے پر دیں تاکہ وطن عزیز بہتر انداز میں ترقی کر سکے۔ انہوں نے والدین سے مطالبہ کیا کہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ سکولوں میں بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے ہمہ وقت موجود ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button