دینہاہم خبریں

دینہ کے نواحی علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شدید زخمی، حملہ آور فرار

دینہ کے نواحی علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، پولیس اہلکار شدید زخمی، زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے علاقے دھنیالہ میں گزشتہ روز جہلم پولیس کا اے ایس آئی عنصر محمود اپنے والدکی دوکان کے باہر کھڑا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو افرار نے اچانک فائر نگ کر دی ، جس سے عنصر محمود اے ایس آئی کو ایک گولی کندے جبکہ دوسری ٹانگ کے اوپر ی حصہ میں لگی جس سے وہ زخمی ہو کر گرپڑا جبکہ حملہ آور موقع سے باآسانی فرار ہو گئے ۔

زخمی اے ایس آئی عنصر محمود کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس حوالے سے معلوم ہو اہے کہ جہلم میں کئی ایک پولیس اہلکار بے گناہ شہریوں پر جعلی مقدمات ڈال کرکے ان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور مخالفین سے رقم بٹورتے ہیں جس کی وجہ سے بعض شہری تنگ آمد بجنگ آمدکے مصداق انصا ف نہ ملنے پر خود بدلہ لینے پر تل جاتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close