سوہاوہ میں تیز رفتار کوسٹر پھسلن کے باعث الٹ گئی، 4 مسافرزخمی

0

سوہاوہ: سوہاوہ میں مسافر کوسٹر الٹنے سے چار افراد زخمی، زخمیوں کو ریسکیو نے طبی امداد دے کر فارغ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم سے راولپنڈی جانے والی کوسٹر سوہاوہ میں چکوال موڑ کے قریب پھسلن کے باعث بے قابو ہو کر الٹ جانے سے چار مسافروں کو سر، بازو ، ٹانگوں پر معمولی زخم آئے ۔

ریسکیو 1122نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرکے فارغ کر دیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.