جہلم

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات؛ جہلم کے دونوں وارڈوں سے 10 افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

جہلم: کنٹونمنٹ بورڈ جہلم کے انتخابات میں دونوں وارڈوں سے دس افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ پارٹی ٹکٹ کے فیصلے ابھی تک زیر غور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ جہلم کے وارڈ نمبر 1سے سابق وائس پریذیڈنٹ عمران بشیر وائیں محمد عثمان، میجر (ر) ڈاکٹر صلاح الدین احمد نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔

وارڈ نمبر 2سے بلال محمود، محمد ضیا کیانی، محمد ندیم خان، محمد احمد شیخ، مسز ارم اعجاز، محمد رضوان نجف راجہ اکرام اللہ خان نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔

اسی طرح وارڈ نمبر 1سے 3امیدوارجبکہ وارڈ نمبر 2سے 7امیدوار انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں جبکہ فیصلہ پی ٹی آئی پاکستان مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق کی بنائی گئی الیکشن کمیٹی کے ٹکٹ جاری کرنے کے مطابق ہو گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button