جہلماہم خبریں

موجودہ بلدیاتی اداروں کا مستقبل تاریک ہے بہت جلدنیا نظام لائیں گے۔ فواد چوہدری

جہلم: موجودہ بلدیاتی اداروں کا مستقبل تاریک ہے بہت جلدنیا نظام لائیں گے، جس سے عوام کو ڈائریکٹ فائدہ ہوگا، وزیر اعظم پاکستان اکتوبر میں پنڈدادنخان کا دورہ کریں گے اور اپنے دورے میں جلالپور شریف، کندوال نہر کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور تحصیل پنڈدادنخان کی تعمیر و ترقی کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے جہلم پریس کلب کے صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل جہلم اور ضلع جہلم کی دیگر میونسپل کمیٹیوں میں ہمارے نمبر زپورے ہیں جب چاہیں تبدیلی کا عمل شروع ہو سکتاہے اور عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن میں ملوث چیئرمین ہوں یاو ائس چیئرمین ، کونسلر زہوں یا سرکاری اہلکار ہر ایک کا احتساب وقت کی ضرورت ہے ، ہر وہ اقدام اٹھایاجائیگا جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچ سکے، ضلع جہلم کی عوام سے ہم نے جو وعدے کئے تھے ان پر جلد اور تیزی سے عمل درآمد کیا جائے گا، تحصیل پنڈدادنخان کا سب سے بڑا مسئلہ پینے کا صاف پانی ہے ، میری ذمہ دارزرائع سے بات ہو چکی ہے ایک سال کے اندراندر پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل کروایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنڈدادنخان میں ٹیکسلا انجینئرنگ یونیورسٹی سب کیمپس کی تعمیر بھی جلد شروع ہو جائیگی اس سلسلے میں ابتدائی معاملات طے پا چکے ہیں اور اسی سال ابتدائی طور پر یونیورسٹی کی کلاسیسز عارضی طور پر البیرونی ڈگری کالج پنڈدادنخان میں شروع کروادی جائیگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button