جہلم

جہلم میں مہنگائی سے پریشان غریب عوام کا سود خور مافیا نے خون چوسنا کر دیا، شہری پریشان

جہلم: مہنگائی سے پریشان غریب عوام کا سود خور مافیا نے خون چوسنا شروع کر رکھا ہے، ماہانہ اقساط ادا نہ کرنے پر سود خور مافیا غریب عوام کو ذلیل و خوار اور جھوٹے مقدمات میں پھنساتے ہوئے عوام کے لئے جلاد بن گئے ہیں،شہریوں کے ساتھ بدتمیزی اور ہتک آمیز رویئے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے سے بھی گریز نہیں کرتے ، پولیس بھی سود خور مافیا کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے متاثرین کومقدمات کی دھمکیاں دیکر سرپرستی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہو شربا مہنگائی سے پریشان حال اور بیروزگار غریب شہریوں کو سود خور مافیا نے اپنے چنگل میں پھنسا کر ان کا خون چوسنا شروع کررکھا ہے ، سود خور مافیا الیکٹرونکس مصنوعات اور دیگر اشیاء فروخت کرنے کے لئے سادہ لوح ان پڑھ اور مجبور والدین کو بھلا پھسلا کر قسطوں پر اشیاء فروخت کر دیتے ہیں اس طرح سادہ لوح افراد سے سادہ چیکوں پر دستخط کرواکر اپنے پاس محفوظ کر لیتے ہیں۔

اگر کوئی شہری بروقت قسط ادا نہ کر سکے تو سود خور پہلے غریب افراد کو حراساں کرتے ہیں اگر اس کے باوجود وہ رقم کی ادائیگی نہ کر پائے تو متعلقہ پولیس کے ساتھ ساز باز کرکے تھانوں میں طلب کر لیا جاتا ہے جہاں مجبور بے بس سادہ لوح افراد کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز رویہ اپنایا جاتا ہے اور رقم کی ادائیگی کے لئے اس قدر مجبور کیا جاتا ہے کہ غریب افراد گھروں اشیاء اونے پونے داموں فروخت کرکے رقم ادا کرتے ہیں۔

متاثرین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ سود کے دھندے میں ملوث بااثر افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں تاکہ سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی سفید پوشی کا بھرم قائم رکھ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button