جہلماہم خبریں

کورونا وائرس ایک اور شہری کی جان لے گیا، اموات کی تعداد 26 ہو گئی

ضلع جہلم میں کورونا کے وار جاری، کورونا وائرس ایک اور شہری کی جان لے گیا، اموات کی تعداد 26 ہو گئی، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 385 کے قریب پہنچ گئی، 314 افراد صحت یاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں ٹوبھہ کا رہاشی محمداشرف جو کہ راولپنڈی رہائش پذیر تھا کورونا وائرس کا شکار ہو گیا اور جان کی بازی ہار گیا جس کی میت کو اس کے آبائی گاوں ٹوبھہ میں لایا گیا اور ایس او پیز کے تحت اس کی تدفین کر دی گئی۔
ضلع جہلم میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 26ہو چکی ہے، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 385 کے قریب پہنچ گئی جبکہ 314 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں۔
ضلع جہلم میں 35 سے زائد کورونا وائرس سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 2 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں زیر علاج ہیں جبکہ 33 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے ، اس کے علاوہ کورونا وائرس سے متاثرہ 12 افراد اپنے اپنے اضلاع میں ریفر کر دیئے گئے ہیں۔
ضلع جہلم کے ہسپتالوں میں 6 مشتبہ افراد داخل ہیں جن میں سے 5 مشتبہ افراد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم، ان میں سے 3 مشتبہ افراد آکسیجن پر ہیں جبکہ 1 مشتبہ فرد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان میں زیر علاج ہیں۔ جہلم میں اب تک 11 ڈاکٹرز، 2 نرسز اور 4 پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 8 ڈاکٹرز، 1 سٹاف نرس، اور 1 پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button