دینہ

صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور کا دینہ میں قائم سستے رمضان بازار کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

دینہ: صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور کا دینہ میں قائم سستے رمضان بازار کا دورہ، اس موقع پر انہوں نے اسٹاک کی دستیابی اور اشیاء خوردونوش کے سٹالوں پر جاکر چیکنگ کے دوران آٹے ، چینی، سبزی، پھل، دالیں، گوشت اور دیگر سٹال کاتفصیلی معائنہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، معیار اور وزن کو چیک کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین ، چیئر مین میونسپل کمیٹی دینہ اُلفت شہزاد بھی ہمراہ تھے ، دورے کے دوران صوبائی وزیر نے اسٹالز پر اشیاء کے نرخنامے نمایاں مقام پر آویزاں کئے جانے ، پنکھوں کی موجودگی، سیکورٹی، صفائی ستھرائی اور کورونا ایس او پیز کا بھی جائزہ لیا، ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے رمضان بازاروں میں بہترین سہولیات کی فراہمی اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اس رمضان پیکج کے تحت محکمہ زراعت اپنی فیئر پرائس شاپس کے ذریعے 13 اشیاء خوردونوش 25 فیصد سبسڈی پر شہریوں کو فراہم کر رہا ہے، 15 رمضان المبارک سے ایک صارف کو چینی کی فروخت ایک کلو سے بڑھا کر 2کلو کر دی جائے گی، رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں اور کوالٹی بہت مناسب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی کوالٹی اور قیمتوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور نہ صرف رمضان بازاروں کے اندر صارفین کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں بلکہ ان کے قیام سے عام بازاروں میں بھی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اعتدال آیا ہے۔

صوبائی وزیر مال ملک محمد انور نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نگرانی میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں استحکام کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اور اس ضمن میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہیں، ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے تمام اشیاء خوردو نوش کی مقررہ سر کاری نرخوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button