دینہ

عید الاضحی کے موقع پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیاں، 12 ملزمان گرفتار

دینہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کے احکامات کی روشنی میںعید الاضحی کے موقع پر سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4 ملزمان سمیت 8 منشیات فروش گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سے پسٹل 9MM معہ راونڈز اور تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان سے 1 عدد پسٹل 30 بور معہ راونڈز اور 240 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروش سے 20 لیٹر شراب اور تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان سے 2 عدد پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ جلالپور شریف نے 2 منشیات فروشوں سے288 لیٹر شراب اور تھانہ ڈومیلی پولیس نے4منشیات فروشوں سے 1 کلو 145 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button