پنڈدادنخاناہم خبریں

موسلا دھار بارشیں، تحصیل پنڈدادنخان کے تمام علاقے زیر آب آ گئے، ایک دوکان کی چھت گر گئی

پنڈدادنخان: موسلا دھار بارشیں، تحصیل پنڈدادنخان کے تمام علاقے زیر آب آ گئے، ایک دوکان کی چھت گر گئی، ندی نالوں میں طغیانی، رابطہ سڑکیں زیر آب آنے سے ٹریفک کی روانی متاثر

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں ہونے والی شدید بارشیوں سے کندوال تا جلالپور شریف تمام علاقے زیر آب آگئے ہیں، پہاڑی اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث سڑکیں بھی زیر آب آگئیں، کھیوڑہ چکوال روڈ پر قائم جپسم فیکٹریوں کے باعث متعدد آبی گزار گاہیں بند ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ قبضہ مافیا، تجاوزات کے خلاف ایکشن اور نکاسی آب نہ ہونے سے تحصیل ہیڈ کوارٹر تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے۔

بارش سے پنڈدادنخان میں واقع آرہ مشین/ روائی کی دوکان کی چھت گر گئی جس سے روائی کی گانٹھیں ملبے تلے دب گئیں، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام مکمل کیا، حالیہ بارشیوں سے تحصیل پنڈدادن خان کے متعدد علاقے سیلابی صورتحال کا شکار ہیں، نکاسی آب کے موثر انتظامات نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، عید قربان قریب ہونے کے باوجود کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں۔

سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بھر کیلئے فوری ریلیف دیا جائے اور ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کے راستے کلیئر کرائے جائیں۔ کھیوڑہ روڈ، للِہ خوشاب روڈ اور پنڈدادنخان جہلم روڈ پر موجودہ بند پلوں کو فوری طور پر کھلوایا جائے، اگر بارشوں کا سلسلہ اس ہی طرح جاری رہا اور حفاظتی انتظامات مکمل نہ کیے گئے تو کسی وقت بھی جانی ومالی نقصان کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button