دینہ

دینہ شہر میں اوور ہیڈ برج نہ ہونے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ، کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

دینہ: شہر میں اوور ہیڈ برج نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر حادثات میں اضافہ ،کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ،این ایچ اے انتظامیہ ذمہ دار ،دیہی علاقوں سے آنے والے مرد و خواتین ،بزرگوں کو پریشانی کا سامنا ،عوامی حلقوں کا این ایچ اے سے انڈر پاس یا اوور ہیڈ برج بنانے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ شہر جی ٹی روڈ پر اوور ہیڈ برج موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر حادثات رونما ہو جاتے ہیں اور کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ،عوامی حلقوں نے این ایچ اے انتظامیہ کو اس کا قصور وار ٹھہرایا ہے۔

دینہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر دیہی علاقوں سے مرد و خواتین ،بچے ،بوڑھے شہر خریداری کے لیے آتے ہیں اور انہیں جی ٹی روڈ کراس کرنا پڑتی ہے ،جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا بہاؤ بہت زیادہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ تیز رفتاری حادثات کا باعث بن رہی ہیں اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

سابق ادوار میں انڈر پاس کے منصوبے کے لیے فند بھی منظور کروائے لیکن ان پر عمل درآمد نہ ہو سکا ،عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے دینہ شہر جی ٹی روڈ پر اوور ہیڈ برج تعمیر کیا جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button