سوہاوہ میں اصلی پولیس نے جعلی پولیس اہلکار کو منشیات سمگل کرتے پکڑ لیا، 12 کلوگرام گردہ برآمد

0

سوہاوہ: ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس فورس کی پولیس تھانہ سوہاوہ کے ساتھ مشترکہ کارروائی، پولیس وردی میں ملبوس منشیات فروش گرفتار، سرکاری نمبر پلیٹ گاڑی سے 12 کلوگرام گردہ برآمد، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر اسد ہارون ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس نے ٹیم اور پولیس تھانہ سوہاوہ کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نوید نامی موت کے سوداگر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

ملزم پولیس کی وردی اور نیلی بتی اور سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی کا استعمال کرکے راولپنڈی سے گوجرانوالہ منشیات سمگل کررہا تھا۔

انسپکٹر اسد ہارون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ترکی ٹول پلازہ پر ناکہ بندی کے دوران ملزم کو مشکوک جان کر تلاشی لی جس سے ساڑھے بارہ کلو گرام گردہ برآمد ہوا۔ ملزم نوید کے خلاف زیر دفعہ 9/C مقدمہ درج کر لیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.