ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر میں امراض قلب کے مریضوں کے علاج کیلئے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

0

جہلم: ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کی خصوصی کاوش سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر میں ڈاکٹرز، اسپیشلسٹ،میڈیکل آفیسر زاور پیرامیدیکل سٹاف کے لیے امراض قلب کے مریضوں کے علاج کیلئے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈاکٹر جنرل اظہر کیانی ڈی سی جہلم سیف انور جپہ، سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق بنگش، ڈی ایچ او جہلم ڈاکٹر میاں مظہر حیات،ڈاکٹر روداب عرفان پروگرام ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر، تحصیل میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، اور ڈاکٹر مسعود احمد ڈی ڈی ایچ او جہلم، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کثیر تعداد نے خصوصی شرکت کی۔

ڈاکٹر جنرل اظہر کیانی اور ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ نے تمام شرکاء کو امراض قلب کے مریضوں کے علاج کے متعلق معلومات دی۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈی سی جہلم سیف انور جپہ اور سی ای او ہیلتھ جہلم نے تمام شرکاء اور ڈاکٹر جنرل اظہر کیانی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.