جہلم

ڈی پی او جہلم کی زیرصدارت کانفرنس ہال دفتر پولیس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

جہلم: عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدارت کانفرنس ہال دفتر پولیس میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جملہ ایس ڈی پی اوزسرکلز،ایس ایچ اوتھانہ جات اور دفتر سٹاف نے شرکت کی۔

میٹنگ میں تھانہ جات کے ملزمان اشتہاری کی گرفتاری اور سنگین واردات کے انسداد کی خاطر کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیااور ملزمان اشتہاری کی گرفتاری کے لئے کماحقہ‘ کاروائی عمل میں لائی جائے۔منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف پے در پے ریڈ کئے جائیں تاکہ معاشرے سے اس نا سورکا خاتمہ کیا جا سکے۔

ملزمان اشتہاری کی گرفتاری کے سلسلے میں اے ایس پی /کامران حمید ،منشیات فروشوں کے خلاف نثار احمد ایس ایچ او دینہ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔انصاف کی فراہمی کے سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت برداشت نہیں کی جائے گی۔کوئی بے گناہ شحص چالان نہ کیا جائے۔

تھانہ جات کی مرمتی کے لئے رقوم بھجوا دی گئی ہیں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بلڈنگز کی مرمتی کا کام اپنی زیر نگرانی کروائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button