جہلم

مکان کے تنازعے پر ماں سگے بیٹوں کی دشمن بن گئی، بیٹوں پر چوری کا مقدمہ درج

جہلم: مکان کے تنازعے پر ماں سگے بیٹوں کی دشمن بن گئی، داما د سے مل کر بیٹوں پر چوری کامقدمہ درج کروادیا، اے ایس آئی خادم بٹ کا دونوں بھائیوں پر تشدد، مکان خالی کرنے اور دس لاکھ دینے کا حکم، جھوٹے مقدمے میںمعذور اکبر خان کو جیل بھیج دیا ، اکبر خاں اور عادل خان کا ڈی پی او سے نوٹس کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق بلال ٹاون میں مکان کے تنازعے پر نورجہاں بیگم نامی خاتون نے اپنے داماد شیر زما ن کے ساتھ مل کر اپنے سگے بیٹوں اکبر خان ، عادل خان کے خلاف چوری کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کروا دیاجس پر تھانہ صدر کے کرپٹ اے ایس آئی نے معذور اکبر خان اور عادل خان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جعلی مقدمہ میں گرفتار کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

وجہ عناد یہ بتائی جاتی ہے کہ نور جہاں بیگم کے شوہر کے انتقال کے بعد اس نے اپنے داماد کے ساتھ مل کر سگے بیٹوں سے نہ صرف مکان ہتھیانے کی کوشش کی بلکہ دس لاکھ کا مطالبہ بھی کرتی رہی جس کی ادائیگی نہ ہونے پر اے ایس آئی خادم بٹ کی مبینہ ملی بھگت سے جھوٹا مقدمہ درج کروادیا۔

اس دوران اے ایس آئی نے بدمعاشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24جنوری کو نفری کے ہمراہ اکبر خان کے مکان پر دھاوا بول دیا اور گھر میں موجود خواتین او ر بچوں کو ڈرا دھمکا کر مکان خالی کروانے کی کوشش کرنے لگے اہلخانہ کی طرف مزاحمت پر پولیس اہلکاروںاے ایس آئی خادم بٹ، کانسٹیبل کامران ، مبشر بٹ اور دیگر نے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر سامان باہر پھینک دیا اور مکان کی نچلی منزل پر قبضہ کرکے نورجہاں بیگم کے حوالے کر دیا ۔

تھانہ صدر کے اے ایس آئی کی غنڈہ گردی اور معذور شخص کو جعلی مقدمہ میں جیل بھیجنے پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے ۔

مذکورہ مکان بارے معلوم ہو اہے کہ اس مکان کے تنازعہ پر سینئر سول جج کی عدالت سے باقاعدہ سٹے آرڈر جاری کیا ہوا ہے جس کی پروا نہ کرتے ہوئے اے ایس آئی خادم بٹ نے زبردستی مکان خالی کروا کے نور جہاں ، شیر زمان وغیرہ کے حوالے کر دیا ۔

مکان خالی کرواتے ہوئے اے ایس آئی خادم بٹ نے کہا کہ اے ایس پی صدر کے حکم پر مکان خالی کروایا جارہا ہے ان کے حکم پر مکان خالی کروا کے نور جہاں بیگم اور شیر زمان کے حوالے کیا جائے گا ۔ اہل علاقہ نے ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی سے استفسار کیاہے کہ عدالتی حکم کے خلاف اے ایس پی کس حیثیت میں مکان خالی کروانے کا حکم دے سکتا ہے ۔

نورجہاں بیگم کی جانب سے سگے بیٹوں کے خلاف جھوٹی مقدمہ بازی اور جیل بھجوانے ، مکان ہتھیانے پر تمام برداری نے نورجہاں بیگم ، شیر زمان اور اس کی فیملی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button