منگلادینہاہم خبریں

دینہ کے قریب جعلی پولیس ملازمین نے برطانیہ پلٹ شہریوں کو لوٹ لیا

دینہ: تھانہ منگلا کی حدود جی ٹی روڈ پر جعلی پولیس ملازمین نے برطانیہ پلٹ شہریوں کو لوٹ لیا، نامعلوم ڈکیتوں نے گاڑی کے کاغذات چیک کرنے کے بہانے برطانیہ پلٹ شہریوں سے غیر ملکی کرنسی اور قیمتی اشیاء سے محروم کردیا، تھانہ منگلاپولیس نے حد بندی کا بورڈ اکھاڑ کر دوسری جگہ منتقل کر دیا، سارے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق 22 جنوری دن تقریباً ڈیڑھ بجے کے قریب تھانہ منگلا کی حدود جی ٹی روڈ پنجاب یونیورسٹی کیمپس کے نزدیک ایوری وین میں ایک خاندان جو کہ دینہ سے جہلم کی جانب جا رہے تھے پیچھے سے آنے والی سفید رنگ کی ٹیوٹا کرولا گاڑی آگے آکر رکی۔

دو لوگ گاڑی سے اتر کر ایوری گاڑی کے ڈرائیور کے پاس گئے اور کہا ہم پولیس والے ہیں ہمیں آپ کی گاڑی کے کاغذات چیک کرنے ہیں اور یہ بات کہہ کر وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ گئے، جب ایوری گاڑی سے اتر ڈرائیور اور اسکے ساتھ ایک شخص دوسری کار کے پاس جاتے ہیں تو کار والے ان سے غیر ملکی کرنسی جو کہ پاکستانی تقریباً دو لاکھ روپے چھین فرار ہوگئے۔

تھانہ منگلا پولیس وقت پر آنے کی بجائے تقریباً 5 بجے کے قریب پہنچی اوراپنی ناکامی چھپانے کے لیے اپنی حد بندی خود ساختہ ختم کر کے اپنا اختتام حدود والا بورڈ اکھاڑ کر دوسری جگہ منتقل کر دیا جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آگہی۔

اس حوالے سے جب پولیس ترجمان محمد عمران سے موقف لیا گیا تو انکا کہنا تھا کہ ایسا کوئی واقع ہی رونما نہیں ہوا اور حد بندی محکمہ مال کر سکتا ہے پولیس نہیں جبکہ سی سی ویڈیو نے تمام حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button