جہلم

پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، صوبوں کو آئینی اور جمہوری حقوق پیپلز پارٹی نے دئیے۔ اشرف چغتائی

جہلم : پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی پارٹی ہے اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور صوبوں کو آئینی اور جمہوری حقوق پیپلز پارٹی نے دئیے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئرراہنما اشرف چغتائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے قائدین میں ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے طویل جہدو جہد کی اور ہمیشہ غریب عوام کے مسائل کی طرف توجہ دی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نہ صرف عوام سے کئے گئے وعدوں کو نبھانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے بلکہ روز مرہ کی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کر سکی۔ غریب عوام آٹا ، چینی اور دیگر اشیا کی قیمتوںکو دیکھ کر پریشان حال ہیں۔

اشرف چغتائی نے کہا کہ ملک کے لاکھوں نوجوان ہا تھوں میں ڈگریاں لیکر روز گار ڈھونڈ رہے ہیں۔ حکومت ان کو کسی قسم کی مراعات دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوانوں کو روزگار کے موقع فراہم کئے۔

اشرف چغتائی نے کہا کہ حکومت وقت کو اگر ان مسائل کی طرف توجہ دلانے کی کوشش کی جائے تو اپوزیشن اور میڈیا پر دباو ڈالا جاتا ہے۔ میڈیا انتہائی جبر کے دور سے گزر رہا ہے۔ پی ڈی ایم کی تحریک اپنا کردار اس لئے ادا کر رہی کہ عوام کو ان کے حقوق دلائے جائیں عوام مہنگائی بیروز گاری سے تنگ آ کر اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہو ئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button