جہلماہم خبریں

جہلم پولیس کا کھڑاک، 7 رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار

جہلم: 7 رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار‘ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی مال مسروقہ برآمدجبکہ ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونیوالا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا گیا۔

ڈ ی پی او شاکر حسین داوڑ نے پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان ضلع اٹک،ضلع راولپنڈی، ضلع منڈی بہاؤالدین ، ضلع گجرات سمیت مختلف اضلاع میں اسلحہ کے زو رپر وارداتیں کرتے تھے‘ملزمان ضلع جہلم کے مختلف علاقوں کی سڑکوں پر رابری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ بین الاضلاعی ڈکیت گینگ نعیم عرف مہرو کے 3 اراکین گرفتار کئے گئے ہیں ، دوران تفتیش 2 لاکھ 79 ہزار سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے جبکہ گینگ کے 2 اراکین ارسلان ظفر عرف سنی ولد محمد ظفر سکنہ سرائے عالمگیر ، ولید عرف وحید ولد محمد اسحاق سکنہ کنتریلہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان تھانہ چوٹالہ سمیت دیگر علاقوں میں موٹر سائیکل پر سوار ہوکر بازور اسلحہ لوگوں کو زیادہ تر موٹر سائیکل سواروں کو لوٹتے تھے اور موٹر سائیکل چھین لیا کرتے تھے اس طرح موٹر سائیکل سواروں سے نقدی زیورات وغیرہ بھی چھین لیتے تھے جس کیوجہ سے عوام الناس میں خوف و ہراس پایا جاتا تھا۔

ڈ ی پی او شاکر حسین داوڑ نے کہا کہ تھانہ چوٹالہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹا ہوا مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کر دیا ہے ، پولیس کی کارروائی پر علاقہ معززین اور سماجی اراکین نے پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا، تاہم تھانہ سوہاوہ میں پرویز عرف پیجو گینگ کے 4 اراکین کو گرفتار کرکے 1 کروڑ 2 لاکھ 30 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے ،

انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایثار یونس عباسی سکنہ آزاد کشمیر نے تھانہ سوہاوہ میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 3 جون 2020 رات تقریبا ساڑھے 12 بجے ہینو گاڑی 9045/Z پشاور جس میں 38 ٹن گندم لوڈ تھی جی ٹی روڈ مسہ کسوال پل کراس کیا تو سیاہ رنگ کی کار نے اوور ٹیک کرکے گاڑی روکنے کا اشارہ کیا، اس طرح کار میں 4 نامعلوم اشخاص اترے جنہوں نے بازور اسلحہ ٹرک سمیت گندم چھین لی مجھ اور کنڈیکٹر ماجد محمود کی جیب میں موجود رقم 38 ہزار 7 سو ، 3 عدد موبائل جن کی مالیت12 ہزار روپے ، شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس بھی چھین لئے۔

ڈی پی او جہلم نے بتایا کہ3 جولائی 2020 کو محمد امین سکنہ راولپنڈی نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ رات سوا8 بجے ڈھڈی پڑی کے قریب سیاہ رنگ کی جی ایل آئی کار نے کراس کرکے رکنے کا اشارہ کیا ، اس طرح گاڑی میں سوار 3 نا معلوم اشخاص اترے اور اسلحہ کے زور پر میری گاڑی کیری ڈبہ ، سوزی بولان 2347/LEC اور رقم مبلغ 30 ہزار روپے بمعہ شناختی کارڈ چھین کر فرار ہو گئے۔

ڈ ی پی او شاکر حسین داوڑ نے بتایا کہ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی اس طرح پرویز عرف پیجو گینگ کے 4 اراکین جن میں نعمان لیاقت ولد لیاقت حسین سکنہ تاس ضلع اٹک، پرویز خان ولد امیر خان سکنہ پنڈسنڈکی ضلع اٹک، نعمان علی ولد فرمان علی سکنہ تاس ضلع اٹک ، نعمان شبیر ولد غلام شبیر سکنہ جیمل آباد واہ کینٹ ضلع راولپنڈی کو گرفتار کر لیا اور مال مسروقہ بازیاب کرکے اصل مالکان کے حوالے کر دیا، جس پر ایثار یونس عباسی سکنہ آزاد کشمیر نے 38 ٹن گندم اور ہینو ٹرک برآمد کرنے پر پولیس پارٹی کے لئے 1 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا جبکہ ڈی پی او جہلم کی طرف سے ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا۔

پریس کانفرنس کے دوران ڈی پی اوشاکر حسین داوڑ نے تھانہ سوہاوہ ، تھانہ چوٹالہ کے عملہ کو شاباش دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اسی محنت‘لگن او ردیانتداری سے اپنے فرائض منصبی اداکرتے ہوئے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ او رجرائم کے خاتمہ کے لیے بھرپور عزم کیساتھ کوشاں رہیں گے۔

ڈی پی او اور ان کی ٹیم کو جہلم پریس کلب کے ممبران میڈیا ون کے عہدیداران کی جانب سے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کی گرفتاریوں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close