ڈاکٹر وسیم اقبال کاپنڈدادنخان کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ، بی ایچ یو دھریالہ جالپ کے عملہ کی سرزنش

0

دھریالہ جالپ: عوامی شکایات کے پیش نظر کہ تحصیل پنڈدادنخان کے ہسپتالوں میں رات کی ڈیوٹی پر ڈیلیوری کیسزکے لئے متعین عملہ مریضوں کو اٹینڈ کرنے کے بجائے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر جہلم یاتحصیل ہیڈ کوارٹر پنڈدادنخان بھجوا دیتا ہے جس پر ای ڈی او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال نے اچانک رات گئے تحصیل پنڈدادنخان کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا۔

بی ایچ یو دھریالہ جالپ کا ڈیلیوری کیسز پر متعین عملہ ایل ایچ وی ،مڈوائف ،آیا کے علاوہ چوکیدار اور سیکیورٹی گارڈ بھی خوابِ خرگوش کے مزے لے رہے تھے، ای ڈی اوہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال نے انہیں جگا کر ڈانٹا اور فرائض سے غفلت اور ڈیوٹی دینے کے بجائے نیند کے مزے لینے پر سرزنش کی اور ڈیوٹی پر عملہ کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

علاقہ بھر کی سماجی تنظیموں نے ڈاکٹر وسیم اقبال ای ڈی اوہیلتھ جہلم کی کاروائی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور مریضوں کو پریشان کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.