ضلع بھر میں اشیاء خوردونوش کی عدم دستیابی کیوجہ سے یوٹیلیٹی سٹورز بھوت بنگلوں کا منظر پیش کرنے لگے

0

جہلم: ضلع بھر میں اشیاء خوردونوش کی عدم دستیابی کیوجہ سے یوٹیلیٹی سٹورز بھوت بنگلوں کا منظر پیش کرنے لگے، غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے والا ادارہ تنزلی کا شکار، تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ گئے ، دکانداروں سے ادھار ملنا بھی بند ہوگیا۔

سابق ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی کے دورِ اقتدار میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان منافع بخش ادارہ تھا،جو اب زندگی کی آخری سانسیں گن رہاہے ، حکومت کی جانب سے تاحال اس ادارے کو پھر سے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی بجائے مسلسل نظر انداز کیا جارہاہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کو بقایا جات کی مد میں اربوں روپے کی ادائیگی زیر التواء ہونے کیوجہ سے محکمے کے خسارے میں اضافہ ہورہاہے ، سامان نہ ہونے کیوجہ سے ملازمین ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے جمائیاں لیتے نظر آتے ہیں اور عوام الناس بھی خالی یوٹیلیٹی سٹورز پر جانے سے گریزاں ہیں۔

ضلع بھر کے ملازمین ،عوامی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار عبدالرزاق داؤد ، ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپویشن آف پاکستان مشتاق احمد اور دیگر اعلیٰ حکام سے استدعا کی ہے کہ یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیاء خوردونوش بھجوائی جائیں تاکہ غریب اور سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد حکومتی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.