سرسبز و شاداب پاکستان کا حصول ہمارا عزم اور مشن ہے۔ مراد سعید

0

جہلم: وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک و صاف کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے، ماحولیات دوست شاہرات کی فراہمی کیلئے شجرکاری کو موثر انداز میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، سرسبز و شاداب پاکستان کا حصول ہمارا عزم اور مشن ہے، شاہراہوں اور وطن عزیز میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے عوام اور بالخصوص نوجوان نسل کو میدان عمل میں آگے بڑھنا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وزیراعظم پاکستان کی کلین اور گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں سیکٹر نارتھII جہلم میں نجی کالج کے سامنے 1530 مائل سٹون بیٹ، 5 مندرہ کے ایریا میں پودا لگا کر کلین اینڈ گرین پاکستان کا افتتاح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سیکٹر کمانڈر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نارتھ II جہلم ایس ایس پی ملک مطلوب احمد اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی ہدایت پر سواں کیمپ راولپنڈی سے کھاریاں کینٹ تک 4ہزار 2 سو پودے پہلے فیز میں لگائے جارہے ہیں ، جس میں چاروں بیٹوں مندرہ ، سوہاوہ ، جہلم ، سرائے عالمگیر اور مری ایکسپریس وے پر تمام ای پی او صاحبان ، فیلڈ افسران ،آپریشنل ایڈمن افسران ، سمیت سکولوں کے بچوں کے ساتھ ملکر نیشنل ہائی ویز پر پودے لگا رہے ہیں تاکہ شہریوں کے اندر بھی گرین پاکستان کا شعور اجاگر کیا جا سکے ، رسول پاک ؐ کی حدیث مبارکہ ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جس پرہر شہری عمل کرے۔

انہوں نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے کہا کہ درخت قدرت کا وہ انمول تحفہ ہیں جن کے ذریعہ ہم آلودگی پر قدرتی طور پر قابو پا سکتے ہیں موٹروے پولیس ٹریفک قوانین کے نفاذ کے ساتھ ساتھ اس سلسلے میں بھی کا ر فرما ہوتے ہوئے اس سال40سے 45ہزار درخت لگانے کی مہم کا باقاعدہ آغاز کر چکی ہے، شہریوں سمیت سول سوسائٹی کے ممبران اس کاوش میں موٹروے پولیس کا ساتھ دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.