جہلماہم خبریں

جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائیاں، قماربازوں سمیت متعدد ملزمان گرفتار

جہلم کے مختلف تھانوں کی پولیس نے جرائم پیشہ افرادکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے2200گرام چرس22لیٹر شراب ،پسٹل 30بور معہ 3عدد روند برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ جبکہ 6افراد کو جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 40520/-روپے،3عدد موبائل،2عدد موٹرسائیکل و آلات قماربازی برآمد کئے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ کے خالد محمود اے ایس آئی نے دورن گشت ملزم فیصل محمود ولد محمد افضل قوم مغل سکنہ وارڈ نمبر8سوہاوہ سے 1100گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سوہاوہ کے محمد غفار ایس آئی نے دورن گشت ملزموحید اخترعرف جمعہ ولد صادق شیخ قریشی سکنہ وارڈ نمبر6سوہاوہ سے 1100گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

تھانہ سوہاوہ کے خالد محمود اے ایس آئی نے دورن گشت ملزم سہیل احمد ولد بشیر احمد قوم جٹ سکنہ ڈھیری نئی آبادی سوہاوہ سے 10لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سوہاوہ کے محمد غفار ایس آئی نے دورن گشت ملزم محمدعامر ولد محمد بشیر قوم آرائیں سکنہ وارڈ نمبر3سوہاوہ سے 10لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ صدرکے طارق محمود ایس آئی نے دوران گشت و پڑتال منشیات و بدریہ گان مخبر خاص کی اطلاع پر عوامی ہوٹل ازان شہباز حسین ولد محمد اسلم قوم جٹ سکنہ عید گاہ سعیلہ پر ریڈ کیا جہاں پر مسمیان محمد سعید ولد محمد اسحاق قوم مغل سکنہ بگا جہلم ، محمد شہباز ولد محمد ریاض قوم جٹ سکنہ عیدگاہ سعیلہ ،خرم اقبا ل ولد ظفر اقبال قوم جٹ سکنہ سعیلہ، ارشد محمود ولد خان محمدقوم جٹ سکنہ عید گاہ سعیلہ، وسیم آصف ولد عبدالرؤف قوم جٹ سکنہ چتن بذریعہ تاش قمار بازی میں مصروف تھے جن کو باامداد ہمرائیاں قابو کرلیا۔ پڑقمار باز سے رقم مبلغ 40520/-روپے ،3عدد موبائل فون، 2عدد موٹر سائیکل، و آلات قمار بازی قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تھانہ سٹی کے علی اکبر شاہ ایس آئی نے دوران گشت و پڑتال کرایہ داران پایا کہ مسمی فرخت محمود ولد محمد عجائب قوم گکھڑ سکنہ ڈھوک میانی داخلی بڑا گواہ تحصیل سوہاوہ جو کہ کواٹر ازان مسمی اورنگ زیب ولد کیچم خان سکنہ کنتریلہ تحصیل و ضلع جہلم میں بطور کرایہ دار رہائش پذیر ہے۔ ہر دو کس نے اس بابت نہ تو مقامی پولیس کو کوئی اطلاع دی ہے اور نہ ہی تھانہ میں اندراج کروایا ہے۔ جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button