ہسپتالوں میں 17 ڈاکٹروں کی تعیناتی پر فواد چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے شکر گزار ہیں، ڈاکٹر محمد اختر نجمی

0

کھیوڑہ: تحصیل پنڈدادنخان کے سرکاری ہسپتالوں میں 17ڈاکٹروں کی تعیناتی اور ایک ہسپتال میں ہیوی جنریٹر مہیا کرنے پر ہم وفاقی وزیر فواد چوہدری اور وزیر صحت ڈاکٹر راشد یاسمین کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور بھرپور امید کرتے ہیں کہ پی ایم اے کے پلیٹ فورم سے ہسپتالوں کے دیگر مسائلوں پر بھی جلد نظر ثانی کرکے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد اختر نجمی وائس پریذیڈنٹ پی ایم اے جہلم کی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کے سرکاری ہسپتال ڈاکٹرز و دیگر سٹاف اور دیگر مسائل کا عرصہ داراز سے شکار تھے ہم نے پی ایم اے جہلم کی قیادت میں ڈاکٹروں نے وفاقی وزیر فواد چوہدری سے تقریبا تین ماہ پہلے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران تحصیل پنڈدادنخان کے سرکاری ہسپتالوں کے مسائل سے آگاہ کیا تھا اور ڈیمانڈ پیش کیں تھیں کہ تحصیل پنڈدادنخان کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و دیگر عملہ کی شدید کمی کی وجہ سے عوام کو پریشانی لاحق ہے اور کھیوڑہ سول ہسپتال کی اپ گریڈیشن ڈاکٹرز جنرل سرجن موبائل ایمبولینس ہیوی جنریٹر میڈیکل آفیسر و دیگر مسائل اور تحصیل ہیڈ کوارٹر میں بلڈنگ ڈائیلسز یونٹ ،بلڈ ٹرانسفر یونٹ، برن یونٹ بمعہ عملہ ڈیجیٹل ایموج فصلیٹی ایکسرے یونٹ ڈیجیٹل سی ٹی سکین ہارٹ سپیشلسٹ ایکو اینڈ ای ٹی ٹی مشین سی سی یو و دیگر مسائل سے دو چار ہیں اور تحصیل بھر کے دیگر سرکاری ہسپتالوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے فوری رابطہ کیا اور ہمیں ہسپتالوں کے مسائل جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی اور ہمیں ایسے لیڈر پر فخر ہے کہ جنھوں نے جلد ہی تحصیل ہیڈ کوارٹر پنڈدادنخان میں 7ڈاکٹر سول ہسپتال کھیوڑہ میں 2ڈاکٹر اور ایک ہیوی جنریٹر آر ایچ سی للِہ 3 اور بی ایچ یو کوٹلہ سیداں ہرن پور سوڈی گجر چک جانی جلالپور شریف میں ایک ایک ڈاکٹر کی تعیناتی کروا دی اور ہمیں ان پر بھرپور امید بلکہ یقین ہے کہ تحصیل پنڈدادنخان میں سرکاری ہسپتالوں میں دیگر مسائل بھی جلد حل کروائیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.