جہلم

اسلام قریشی ویلفیئر ٹرسٹ عوامی خدمات میں ایک قدم اور آگے

جہلم: اسلام قریشی ویلفیئر ٹرسٹ عوامی خدمات میں ایک قدم اور آگے ، اب ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹرز بھی مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے۔

اسلام قریشی ویلفیئر ٹرسٹ جو کہ اولڈ ہوم ، بچیوں کی شادی کروانا، مفت آنکھوں کے معائنے آپریشن ، گائنا کالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر ، میڈیکل اسپیشلسٹ ، قرآن اکیڈمی ،مفت قرآن پاک کا حفظ کروانا اور بے بی ٹیسٹ ٹیوب جیسے مہنگے ترین مفت علاج کے بعد اب امراض قلب میں مبتلا مریضوں کے لئے ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

شعبہ امراض قلب کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی جنرل (ر) اظہر کیانی تھے ، تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک کیا گیا۔

تقریب کے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد اسلام قریشی کی خدمات لائق تحسین ہیں ، انہوں نے عوام دوستی کا جو ثبوت دیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

جنرل (ر) اظہر کیانی نے محمد اسلام قریشی کی عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کسی جگہ نہیں دیکھا گیا یہ انسانیت کی خدمت کی عظیم مثال ہے ، اسلام قریشی نے غریب نادار بے سہارا بچیوں کے ہاتھ پیلے کرنے کے ساتھ ساتھ معمر افراد کے قیام و طعام کا جو بندوبست کر رکھا ہے قابل ستائش ہے۔ حقوق العباد کا یہ تقاضا ہے کہ ہم دوسرے بھائیوں کی مشکلات کو کم کرنے میں کردار ادا کریں۔

جنرل (ر) اظہر کیانی نے کہا کہ اولڈ ہوم میں شعبہ امراض قلب کا خوبصورت اضافہ تنگدستی کے دور میں سفید پوش طبقہ کی اہم ضرورت تھا جو اسلام قریشی نے پورا کر دکھایا ہے۔ اس موقع پر شہری ، سماجی ،ر فاعی ، فلاحی ، مذہبی ، صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button