دینہاہم خبریں

جہلم پولیس نے دینہ کے رہائشی گمشدہ بچے کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا

دینہ: ضلع جہلم پولیس نے کمیونٹی پولیسنگ کی مثال قائم کر دی، پولیس نے دینہ کے رہائشی گمشدہ بچے کو والدین سے ملا دیا۔
دینہ کا رہائشی 5 سالہ بچہ حسن خرم ولد خرم شہزاد گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا جس پر والدین انتہائی پریشان تھے۔
کالا گوجراں پولیس نے بچے کے والدین کو ڈھونڈ کر بچے کو بحفاظت چند ہی گھنٹوں میں اس کے والد خرم شہزاد کے حوالے کر دیا۔
بچے کے ورثاء اور سماجی حلقوں نے جہلم پولیس کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button