انجمن امامیہ ضلع جہلم کے سرپرست سید مسعود الحسن گیلانی وفات پا گئے

0

جہلم: انجمن امامیہ ضلع جہلم کے سرپرست سید مسعود الحسن گیلانی وفات پا گئے ، نماز جنازہ 12 جون بروز بدھ کو ادا کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق انجمن امامیہ ضلع جہلم کے سرپرست اعلی سید مسعود الحسن گیلانی انتقال کرگئے ، سید مسعو د الحسن گیلانی کچھ عرصہ سے بیماری کا شکار تھے ان کی نماز جنازہ 12 جنوری بروز بدھ کو دن اڑھائی بجے ادا کی جائے گی۔

مرحوم طویل عرصہ سے انجمن امامیہ سے وابستہ تھے اور محرم الحرام کی محافل ، جلسوں اور ماتمی جلوسوں کی قیادت اور نگرانی کے فرائض سرانجام دیتے تھے ، سید مسعود الحسن گیلانی نے بین المسالک ہم آہنگی میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.