جہلماہم خبریں

پی ٹی آئی حکومت نے ایک اور عوام دشمن بجٹ پیش کیا ہے۔ اشرف چغتائی

جہلم: پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک اور عوام دشمن بجٹ پیش کیا، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ IMF کا بجٹ ہے اور حکومت جس طرح سے کورم پورا نہ ہونے کے باوجود بجٹ منظور کروانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور LA38 جموں 5 گجرات آزاد کشمیر کے امیدوار اشرف چغتائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے اور اگر پاکستان کے غریب عوام مہنگائی بیروز گاری میں مشکلات میں دو چار ہیں اور حکومت غریبوں کو ریلیف دینے کی بجاے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کو پورا کرنے کی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

اشرف چغتائی نے کہا پی ٹی آئی آزاد ٹکٹوں کی تقسیم میں کئی دھڑوں میں تقسیم ھو چکی ہیں اور آزاد کشمیر اور پاکستان میں مہاجرین (جموں) اور ویلی کے ووٹرزان کو آنے والے الیکشن میں مسترد کریں اور نون لیگ کے بیشمار لوٹے وزیر اور ایم ایل اے اپنی وفاداریاں تبدیل کر رہے ہیں، ان کو صرف اقتدار کے خواب دکھائے گئے ہیں۔

اشرف چغتائی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو جس طرح سے الیکشن کمپیئن میں پذیرائی مل رہی ہیں، پی پی پی ان دونوں کو شکست دے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button