جہلماہم خبریں

جہلم میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں 22 لاکھ روپے مالیت کی کار لے کر فرار

جہلم: تھانہ صدر کے علاقہ مجاہدہ آباد میں کار لفٹر 22 لاکھ کی کرولا کار لے کر فرار، پچھلے چند روز سے ضلع جہلم جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن گیا، شہریوں میں خوف و حراس کی لہر ڈور گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی کے تاجر ضیا ء مصطفی بٹ ولد ظہور دین بٹ نے گزشتہ رات اپنی کرولا گاڑی اپنے رہائشی مکان میں کھڑی کی جس کو نامعلوم چور رات کی تاریکی میں چوری کرکے فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع تھانہ صدر پولیس کو دی گئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک طریقے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری طرف پچھلے چند روزسے ضلع بھر میں جرائم کی شرح میں سو فیصد اضافہ ہو گیا ہے جس پر شہریوں میں شدید اضطراب پایا جا تا ہے۔

یاد رہے کہ2 روز قبل بھی تھانہ صدر کے علاقے سے سے ایک کار چوری ہوئی تھی جبکہ گزشتہ روز سبزی منڈی سے غریب دکاندار کی موٹر سائیکل بھی چوری کر لی گئی ، پولیس مقدمات درج کرنے کی بجائے متاثرہ افراد کو جھوٹی طفل تسلیاں دیکر لوٹا دیتی ہے جس کیوجہ سے شہری جہلم پولیس کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button