دینہ

مدوکالس میں چوروں کا گروہ متحرک، گھر کے باہر کھڑے ڈمپر سے 2 عدد قیمتی بیٹریاں چوری

دینہ: نواحی گاؤں مدوکالس میں چوروں کا گروہ متحرک ،گھر کے باہر کھڑے ڈمپر سے 2عدد قیمتی بیٹریاں چوری ،مدوکالس کی حدود میں جرائم کی شرح میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی گاؤں مدوکالس میں چوروں کا راج جاری ہے ،مہینہ میں ایک بار ڈمپر ز یا ٹریکٹر سے بیٹریاں چوری ہونے کی واردتیں عام ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ ارد گرد میں منشیات کی فروخت ،اور منشیات کے عادی مجرموں کی موجودگی ہے۔

مدوکالس کے رہائشی امیر گل خان نے میڈیاء نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ میرا ڈمپر گھر کے باہر کھڑا تھا کہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کسی نے میری گاڑی سے 2عدد قیمتی بیٹریاں چوری کر لی ہیں جن کی مالیت تقریبا 20000روپے بنتی ہے ،اس سے قبل بھی کئی مرتبہ گاڑیوں سے بیٹری چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے علاقے میں منشیات فروشوں کے ڈھیرے ہیں جس کی وجہ سے منشیات استعمال کرنے والے افراد کی گہما گہمی زیادہ ہیں جو کہ اپنا نشہ پورے کرنے کے لیے چوری کی وارداتیں کرتے ہیں۔

عوام الناس نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا کہ تھانہ منگلا کے گشت کے نظام کو موثر کیا جائے اور اس گینگ کو فوری گرفتار کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button