جہلم

جامعہ علوم أثریہ جہلم سالانہ 2 روزہ فری آئی کیمپ جاری ہے۔ حافظ عبدالحمید عامر

جہلم: 13,12 مارچ بروزجمعہ ،ہفتہ جامعہ علوم أثریہ جہلم کے زیراہتمام 19واں سالانہ دو روز ہ فری آئی کیمپ جاری ہے جس میں آنکھوں کا علاج اور آپریشن مفت کیے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم أثریہ جہلم کے مہتمم حافظ عبدالحمید عامر نے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دو روزہ کیمپ میں تمام مریضوں کو ادویات، رہائش اور کھانا بلامعاوضہ دیا جاتا ہے۔ کیمپ میں منتخب مریضوں کا بذریعہ فیکومشین بغیر ٹانکے کے آپریشن کیاجا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوروزہ فری آئی کیمپ میں دنیا کے بہترین آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر مریضوں کا چیک اپ کررہے ہیں۔ اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اہل حدیث یوتھ فورس،أثریہ سوشل ویلفیئر ونگ اور سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جوانوں پر مشتمل 15کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ یہ کیمپ انٹرنیشنل البصر فاؤنڈیشن کے تعاؤن سے الابراہیم آئی ہسپتال کراچی کی زیرنگرانی منعقد ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button