دینہ

میاں محمد بخش ہسپتال کے زیراہتمام فری شوگر کیمپ، بائیوتھیسیومیٹر کیمپ اور ہیمو گلوبن کیمپ کا انعقاد

دینہ: فری شوگرکیمپ، بائیوتھیسیومیٹر کیمپ اور ہیمو گلوبن کیمپ کا انعقاد، کیمپ کا انعقاد میاں محمد بخش ٹرسٹ ہسپتال دھنیالہ میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزصبح 9بجے تا شام 5بجے میاں محمد بخشؒٹرسٹ ہسپتال دھنیالہ کے زیر اہتمام ڈاکٹرعثمان شاہد کنسلٹینٹ ڈائباٹالوجسٹ کی زیر نگرانی اور بخشؒ ڈائیگناسٹک سنٹر کے تعاون سے فری شوگر اور بائیوتھیسیو میٹر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کل126 مریضوںنے استفادہ حاصل کیا۔ جن میں سے 59 افراد کا بلڈ شوگراور57 کا بائیو تھیسیو میٹراور 10 کا الٹرا ساؤنڈٹیسٹ کیا گیا۔

ڈاکٹرکیمپ میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز چیف کنسلٹینٹ گائناکالوجسٹ،ڈاکٹر عثمان شاہد کنسلٹینٹ ڈائباٹالوجسٹ، ڈاکٹرمیجر(ریٹائرڈ) ریاض قمر سکن سپیشلسٹ، ڈاکٹر فرح اکرم ہاشمی کارڈیالوجسٹ ، ڈاکٹرامتیاز حسین شاہ اور ڈاکٹر بشریٰ میڈیکل آفیسر نے مریضوں کا معائنہ کیا۔

چیئرمین میاں محمد بخشؒٹرسٹ مشتاق حسین برگٹ نے کیمپ کے شرکاء ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر فرح اکرم ہاشمی کارڈیالوجسٹ، ڈاکٹر عثمان شاہد ڈائباٹالوجسٹ، ڈاکٹر میجر(ریٹائرڈ)ریاض قمر اور ڈاکٹر باسط الطاف ای این ٹی سپیشلسٹ نے بخشؒ ہسپتال کے لیے اپنی مستقل رضاکارانہ خدمات کا اعلان کیا۔

ڈاکٹر شہزانہ امتیاز چیف کنسلٹینٹ گائنا کالوجسٹ اور ڈاکٹر رُبانہ مجیدکنسلٹینٹ گائنا کالوجسٹ کی زیرنگرانی اور بخشؒ ڈائیگناسٹک کے تعاون سے دھنیالہ میں فری ہیموگلوبن کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں کل 157مریضوں نے استفادہ حاصل کیا۔کیمپ میں 86افراد کا ہیموگلوبن ٹیسٹ اور 61افراد کا بلڈ شوگر ٹیسٹ اور 10 کا الٹرا ساؤنڈ کیا گیا۔

اس کیمپ میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز چیف کنسلٹینٹ گائنا کالوجسٹ، ڈاکٹر رُبانہ مجیدکنسلٹینٹ گائنا کالوجسٹ ، ڈاکٹر باسط الطاف ای این ٹی سپیشلسٹ اور ڈاکٹر بشریٰ میڈیکل آفیسر نے خدمات سر انجام دیں۔میاں محمد بخشؒٹرسٹ ہسپتال نے آئندہ ہارٹ اور آنکھوں کے کیمپ کرنے کا ارادہ ظاہر کیاہے جو فروری کے آخری اور مارچ کے پہلے ہفتے میں منعقدکیے جائیں گے۔

ڈاکٹر رُبانہ مجید کنسلٹینٹ گائنا کالوجسٹ نے کہا کہ بخشؒہسپتال جہلم اور دینہ کے دیہاتی علاقوں کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں ۔انہوں نے ہر جمعہ مبارک کو اوپی ڈی میں رضاکارانہ خدمات دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button