جہلم

الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے زیراہتمام ایک روزہ فری آئی کیمپ 24 فروری کو ہو گا

جہلم: الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے زیر اہتمام ایک روزہ فری آئی کیمپ 24 فروری کو ہوگا،ماہر امراض چشم مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرینگے،مریضوں کو آپریشن کی مفت سہولیات الشفا آئی ٹرسٹ میں مہیا ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے زیر اہتمام ایک روزہ فری آئی کیمپ 24 فروری کو منگولہ میں ہوگا جس میں ماہر امراض چشم مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرینگے اور فری ادویات بھی دی جائیگی اسکے علاوہ ماہر امراض چشم کے نسخے کے مطابق معیاری و اعلی کوالٹی کی عینکیں بھی فراہم کی جائیں گی۔

فری ایک روزہ کیمپ کے منتظمین چوہدری ظفر حسین اور چوہدری فیصل مشتاق نے بتایا کہ کیمپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں مریض بروقت کیمپ میں آ کر اپنے طبی ماہرین سے طبی مشورے حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button