جہلم

مرزا آباد میں گندگی و غلاظت کی وجہ سے تعفن پھیلنے لگا، ممبران اسمبلی نے علاقہ سے منہ موڑ لیا

جہلم: شہر کے علاقہ محلہ مرزاآباد میں گندگی و غلاظت کی وجہ سے تعفن پھیلنے لگا ،منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے علاقہ مکینوں سے منہ موڑلیا، علاقہ متاثرین سراپا احتجاج، ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ محلہ قادریہ آبادکے رہائشیوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محلہ مرزا آباد اور محلہ قادریہ آباد منتخب نمائندوںکی عدم دلچسپی کی وجہ سے کوڑے دان میں تبدیل ہو کر رہ گیا ہے دونوں آبادیوں کی گلیوں میں گندہ پانی اور گندگی و غلاظت کی وجہ سے تعفن پھیل رہا ہے۔

گھروں سے نکلنے والے گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں، مکھیوں اور مختلف حشرت الارض کی افزائش نسل میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے ، جبکہ جگہ جگہ گندگی وغلاظت اور کوڑے کے ڈھیر جمع ہو چکے ہیں جس کیوجہ سے کچرے سے تعفن پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے مختلف اقسام کے وائرس نے علاقہ مکینوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر رکھا ہے۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ مرکزی راستہ جو کہ چوہدری دل محمد کی رہائش گاہ سے شروع ہوکر محلہ قادریہ آباد تک آتا ہے گندے پانی کے جوہڑوں کیوجہ سے علاقہ مکینوں کو آمدو رفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

محلہ مرزاآباد نئی آبادی اور محلہ قادریہ آباد کے سینکڑوں رہائشیوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان سے مطالبہ کیاہے کہ دنوں علاقوں کی آبادیوں کے لئے پختہ سڑک کی تعمیر کے لئے فنڈز جاری کئے جائیں تاکہ علاقہ مکین آج کے ترقی یافتہ دور میں مہلک امراض سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button