جہلماہم خبریں

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کے انتخابات، نوجوان ڈاکٹر ز بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے

جہلم: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے آمدہ انتخابات میں تمام نوجوان ڈاکٹر ز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے، نوجوان ڈاکٹروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، فیصلہ پی ایم اے ضلع جہلم کے صدر ڈاکٹر ملک حفیظ الرحمن نے منظور کروایا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایم اے جہلم کے آمدہ انتخابات میں پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر ملک حفیظ الرحمن اور ان کی ایگزیکٹو باڈی نے نوجوان ڈاکٹر ز کی پی ایم اے رکنیت کے حوالے سے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا کہ تمام ڈاکٹرز پی ایم اے کی رکنیت تحصیل کی سطح پر حاصل کر سکیں گے جس کے لیے تحصیل پنڈدادنخان میں صدر ڈاکٹر ملک حفیظ الرحمن ،نائب صدر پی ڈی خان ڈاکٹر اختر نجمی سے رابطہ کرکے اپنی رکنیت حاصل کریں۔
اسی طرح تحصیل سوہاوہ میں صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن ، نائب صدر ڈاکٹر وحید اصغر جبکہ تحصیل دینہ ،جہلم اور سرائے عالمگیر میں 17اور 18نومبر کو پی ایم اے ہاؤس جہلم میں آکر رکنیت کے تمام قوائدو ضوابط پورے کرنے کے بعد نوجوان ڈاکٹروں کو پی ایم اے ضلع جہلم کی باضابطہ رکنیت دے دی جائیگی اور آمدہ انتخابات میں وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے ۔
اس فیصلے کے بعد ضلع جہلم میں ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کی تعداد 5 سو سے زائد ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button