سوشل میڈیا ویب سائٹس پر جنسی تسکین کا سامان کھلے عام فروخت ہونے لگا

0

جہلم: سوشل میڈیا ویب سائٹس پر جنسی تسکین کا سامان کھلے عام فروخت ہونے لگا، خواتین کی فحش تصاویر کے ساتھ ان سے متعلقہ اشیاء کا اشتہار ،جنسی کھلونوں کے اشتہارات کی بہتات ، آج سے چند برس قبل ایسی اشیاء کی خرید و فروخت کا تصور بھی ممکن نہیں تھا۔

آن لائن شاپنگ سٹورزنے بیہودگی کی انتہا کر دی ہے، چیک اینڈ بیلنس کے بغیر جنسی ادویات کااستعمال موذی بیماریوں اورموت بانٹنے کا سبب بن رہی ہیں۔جنسی سامان کی فراہمی کی آڑ میں نوسربازصارفین کے اے ٹی ایم کارڈز کا ڈیٹا بھی چرا لیتے ہیں۔ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سے ادائیگی کرتے ہوئے محفوظ برؤزر استعمال کریں۔

ویب سائٹ پر مالی لین دین کے تحفظ کے لیے کیے گئے سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ اپنے کریڈٹ کارڈ نمبر، پن نمبر اور دیگر تفصیلات محفوظ طریقے سے درج کریں،سوشل میڈیا ماہرین کا صارفین کو انتباہ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.