پولیس ملازمین اور افسر عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ڈی پی او سید حماد عابد

0

جہلم: تمام پولیس ملازمین اور افسر عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں کیونکہ آپ کا اچھا رویہ آپ کی تربیت کی عکاسی کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہا ر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے آج پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا معائنہ کرنے اور سلامی لینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او صدر اے ایس پی حناء منور اور ڈی ایس پی ٹریفک محمد ارشد علی بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ دوران سرچ کومبنگ آپریشن اور محافظ سکواڈ میں تعینات ملازمین کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور ٹریفک ملازمین ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل اور گاڑیاں چلانے سے باز رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کو اطلاع کریں کہ یہ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں ان کی حفاظت کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.