ڈومیلی

تھانہ ڈومیلی کی حدود میں شادی کی تقریب میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 نوجوان گرفتار

ڈومیلی: تھانہ ڈومیلی کی حدود میں شادی کی تقریب میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کرنے والے 4نوجوان گرفتار ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی کی حدود میں ایک شادی کی تقریب میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے فوری کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس تھانہ ڈومیلی کے ایس آئی مظہر حسین اور اے ایس آئی واجد حسین اور ان کی ٹیم نے فوری کاروائی کی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4نوجوان محمدشہریار ولد شیر محمد ،فہد ولد آصف کیانی، عمیر ساجد ولد ساجد محمود اور معاذ ولد شاہد محمود سکنائے ڈھوک بابا رحم علی سے4عدد پسٹل30بور معہ روندز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button