جہلم

موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، تیز گام ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

جہلم: موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، تیز گام ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔ شہریوں کاموٹروے پولیس کی بروقت کارروائی پر خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈمندرہ کے مقام پر ایک مزدا ٹرک نمبری 9132 -JY بارش سے روڈسلیپری ہو جانے سے سلپ ہو کر ریلوے ٹریک پراْلٹ گیاجس کی وجہ سے ریلوے ٹریک مکمل طور پر بند ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران، انسپکٹر راجہ عشرت مختار اور انسپکٹر شکیل احمد موقع پر پہنچ گئے اور اسٹیشن ماسٹرجواد امتیاز کو اطلاع دی گئی اور ٹریک پر آنے والی ٹرینو ںکو رکوایا جائے ۔

اس دوران راولپنڈی سے کراچی جانے والی تیز گام ٹرین کے آنے کا بھی وقت تھا جس کو محفوظ طریقے سے روک لیا گیا۔ مزید ریلوے پولیس کو بھی موقع پر طلب کرلیا گیا اوروائرلیس سیٹ پر اطلاع دی گئی جس کے بعد چیف پٹرول آفیسر بیٹ 5 مندرہ اور آپریشن افسر بھی موقع پر پہنچ گئے۔

کرین کی مدد سے مزدے کو فوری طور پر ٹریک سے ہٹایا گیا، اس طرح موٹروے پولیس کے افسران کی بروقت کارروائی سے ایک بڑا حادثہ رونما ہونے سے بچا لیا گیا۔

ڈی آئی جی این فائیو نارتھ جناب محمد وصال فخر سلطان نے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازااور اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران عوام کی خدمت اسی تندہی کے ساتھ سر انجام دے کر محکمہ کا نام روشن کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button