جہلم کو سر سبز بنانے کیلئے نجی ادارے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، سید نذارت علی

0

جہلم:کلین اینڈ گرین جہلم کے تحت فیملی پارک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، ڈویژنل فارسٹ آفیسر محمد نعمان ارشاد، اے سی جہلم فیضان احمد، ایس ڈی ایف او سدھیر مغل، منیجر نجی مالیاتی ادارہ جہلم محمد مقصود اور دیگر افسران نے متعدد پودے لگائے ۔

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی کا کہنا تھا کہ پلانٹ فار پاکستان اور پلانٹ فار پنجاب مہم کو کامیاب بنانے اور جہلم شہر و دور دراز علاقوں کو سر سبز بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ٹیم جہلم کے ساتھ ساتھ نجی ادارے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال ماہ اگست ایک دن میں 22600 نئے پودے لگا کر مہم کو جاری رکھا جبکہ 15 ستمبر تک لاکھوں مزید درخت لگائے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.