دینہاہم خبریں

حلقہ پی پی 25؛ مہر محمد فیاض کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد، مہر فیاض کا شدید احتجاج

دینہ:حلقہ پی پی 25؛ مہر محمد فیاض کی دوبارہ گنتی کی درخواست ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کر دی ،مہر محمد فیاض کا شدید احتجاج ،مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ایک سوچی سمجھی سازش کی گئی ہے انصاف ملنے تک چین سے نہ بیٹھیں گے۔ مہر محمد فیاض کا اعلان

تفصیلات کے مطابق 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے مہر محمد فیاض اور تحریک انصاف کے راجہ یاور کمال خان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو تھا جس میں تحریک انصاف کے امیدوار یاور کمال نے 59717ووٹ کے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے مہر محمد فیاض نے 56421ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی ۔

مہر محمد فیاض نے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کی درخواست ریٹرننگ آفیسر جہلم کو دی جس پر ریٹرننگ آفیسر نے مہر محمد فیاض کی درخواست کو مسترد کر دیا۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے مہر محمد فیاض نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش ہیں انشا اللہ اس کو عوام کے سامنے بے نقاب کروں کا اور انصاف ملنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button