ڈومیلی

ڈومیلی کے نواحی علاقوں میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، انتظامیہ خاموش

ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ، پدھری اور گردونواح میں مرغی کے گوشت کے من مانے ریٹ وصول کئے جانے لگے۔ سرکاری ریٹ 358 روپے ہے جبکہ بڑاگواہ،پدھری اور گردونواح میں 380سے 420 روپے تک فروخت کیاجارہا ہے، انتظامیہ دفتروں تک ہی محدود رہ چکی ہے۔

دودراز علاقے ہونے کی وجہ سے پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور افسران آنے سے قاصر ہیں جس کی وجہ سے دوکانداروں نے رمضان شروع ہونے سے پہلے ہی ہر اشیاء مہنگی کرکے منافع خوری میں مصروف ہیں جبکہ غریب عوام کاجینامشکل ہوگیا۔

شہریوں نے کہا یہاں پر سب نے لوٹ مار مچائی ہوئی ہے۔ہر چیز کے ساتھ چالیس سے ساٹھ روپے لگاکرفروخت کی جاتی ہیں، انتظامیہ ایکشن لے اور ریٹ لسٹ کے مطابق چیزیں بیچنے کا پابند کرائیں، رمضان سے قبل ہی تمام چیزیں مہنگی کردی گئی، پاکستان واحد ملک ہے جہاں رمضان میں منافع خوری ختم نہیں کی جاتی بلکہ زیادہ کردی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button