ریسکیو 1122 کے جہلم میں10 سال مکمل، ریسکیو اسٹیشن جہلم میں شاندارتقریب کا انعقاد

ریسکیو 1122 جہلم ہزاروں افراد کی جانیں بچانے میں اپنا کردار ادا کر چکا ہے۔ میسم عباس

0

جہلم: ریسکیو 1122 جہلم سروس کے 10 سال پورے ہونے پر سینٹرل اسٹیشن جہلم پر شاندارتقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تمام ریسکیو سٹاف اور کثیر تعداد میں ضلعی عہدیداران ، سول سائٹی کے ارکان، ریسکیو 1122 جہلم میں خدات سرانجام دینے والے ریسکیو افسران و اہلکار اور ریسکیو محافظ وولنٹیئرز نے شرکت کی۔

پروفیسر عرفان الحق،ڈاکٹر وسیم اقبال سی ای او ہیلتھ جہلم، ڈاکٹر مظہر حیات ڈی ایچ او ہیلتھ جہلم، ڈاکٹر عبدالباسط،پی ایم اے جہلم، شاہد صدیق ملک ڈی ایس پی، رانا خالد ڈسٹرکٹ اٹارنی، سدھیر احمد مغل فاریسٹ آفیسر، صبور ثاقب ڈی ڈی ایم سی جہلم،اسد ظہور فالکن موٹرز، کرنل جعفری سٹی ہاؤسنگ، میر اسفندیار اسد کئیر ٹیکرز سے اور ریسکیو افسران میں چوہدری محمد عزیز مانیٹرنگ آفیسر ریسکیو 1122، انجینئر کامران رشید انچارج ریسکیو1122 مری،عمر گھمن انچارج ریسکیو1122 گجرات اوردیگر افسران واہلکار جنہوں نے ریسکیو1122 جہلم میں اپنی خدمات سرانجام دیں اور اب دوسرے شہروں میں اپنی سروسز دے رہے ہیں اورکمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے ارکان جنہوں نے ریسکیو1122 جہلم کے ساتھ ملکر کام کیا شامل تھے۔

اس تقریب کا مقصد سروس کے دس سالوں میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے والے ریسکیورز کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم جناب میسم عباس تھے۔مہمان خصوصی اور دیگر افسران نے 10 سالوں میں نمایاں کارکردگی پانیوالے ریسکیورز اور ولنٹیئر ز میں اعزازی شیلڈزاور سرٹیفکیٹس دئیے۔

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ ریسکیو 1122 جہلم کی کارکردگی ایک منہ بولتا ثبوت ہے اب تک یہ محکمہ ہزاروں افراد کی جانیں بچانے میں اپنا کردار ادا کر چکا ہے۔ اپنی خدمات کی وجہ سے سماجی سطح پر ریسکیو 1122 ڈیپارٹمنٹ کو بہت پزیرائی اور عزت حاصل ہوئی ہے اورمستقبل میں بھی اس کارکردگی میں بہتری آئے گی۔اس موقع پر اکاؤنٹنٹ اور سینئر اکاؤنٹنٹ کے عہدہ پر ترقی پانے والے عہدیداداران کو نئی پوسٹ کے رینکس بھی لگائے گئے۔

تقریب میں موجود شرکاء کے لئے اور ریسکیورز کے جذبے کو ابھارنے کے لئے پروفیسر عرفان الحق نے شاندار کلمات ادا کئے اور ریسکیو 1122 کے کام کی تعریف کی۔ انچارج ریسکیو1122 جہلم ڈاکٹر فیصل محمود کی جانب سے ریسکیو 1122 جہلم کی دس سال کی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دی گئی۔

آخر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 جہلم میں اس تقریب کے انعقاد کا مقصد ریسکیورز کی حوصلہ افزائی اور خدمت کے جذبہ کو مزید ابھارنا ہے۔ ریسکیو1122 کا ادارہ عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔عرصہ 10سال میں جس طرح ریسکیو 1122 جہلم نے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی بالکل اسی طرح مستقبل میں بھی ہم عوام کے جان ومال کی حفاظت کے کئے بھر پور طریقے سے سرگرم اور کوشاں رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.