سوہاوہ

سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی سے پیپلز پارٹی کا گراف چاروں صوبوں میں بلند ہو گا۔ مرزا عبدالغفار

سوہاوہ: سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی سے پی پی پی کا گراف چاروں صوبوں میں بلند ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم کے رہنما مرزا عبدالغفار نے سینٹ الیکشن میں اسلام آباد کی نشست سے سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر تمام قائدین کو مبارک باد کے پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میںسابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی سے پاکستان پیپلز پارٹی کا گراف ایک دفعہ پھر چاروں صوبوں میں عموماً جبکہ پنجاب میں خصوصاً بلند ہو گا ۔ وہ سینٹ الیکشن میں سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کی خبر آنے کے بعد سوہاوہ میں صحافیوں سے باتیں کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا آج ثابت ہو گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنا وجود قائم دائم رکھتی ہے اور باشعور سیاست دان بھی پاکستان کے ایوانوں میں موجود ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی سے صوبہ پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button