پنڈدادنخاناہم خبریں

گولپور کی عوام کا پانی بند کر کے یزیدی دور کی یاد تازہ کر دی گئی۔ راجہ احمد عباس

پنڈدادنخان: مسلم لیگ ن میں چھپی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کریں گے، گولپور کی عوام کا پانی بند کر کے یزیدی دور کی یاد تازہ کر دی گئی ، گولپور کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ احمد عباس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی پنڈ دادنخان کی عوام پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے پی پی 27کی عوام کو میاں نواز شریف کو ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے اور سزا دینے والا کوئی اور نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کا ہی ایم پی اے ہے جو کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پارٹی کو بدنام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گولپور کے غریب عوام کا پانی بند کر کے ایک بار پھر یزیدیت کی یاد تازہ کر دی گئی ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور ہم اعلیٰ قیادت سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے اور مسلم لیگ ن کو بدنام کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button