جہلم

حکومت بجٹ میں انٹرنیٹ سروس اور موبائل فونز پر پر ٹیکس کم کرے۔ شہری و سماجی حلقے

جہلم: شہری ، سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، کارروباری تنظیموں کے عمائدین نے اخبارنویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس اور سمارٹ موبائل فون پر دارومدار بہت بڑھ گیا ہے اس لئے حکومت رواں ماہ بجٹ میں اس اہم شعبہ پر ٹیکس کم کرے اور اس کا معیار بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت کروڑوں کی تعداد میں صارفین موبائل فون کا استعمال کر رہے ہیں مگر ان کی اکثریت کو انٹر نیٹ کی معیاری سروس نہیں مل رہی۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران غیر معیاری انٹر نیٹ سروس میں خلل کی وجہ سے ملک کے زیادہ تر علاقوں کی عوام اور کاروبار متاثر ہو رہا ہے جبکہ آن لائن کلاسسز کا سلسلہ بھی انٹر نیٹ کی بہتر سہولت میسر نہ ہونے کیوجہ کامیاب نہیں ہو سکا، والدین کی اکثریت نے فیسوں سے بچنے کے لئے بچوں کو اسکولز سے اٹھا لیا۔

شہری ، سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، کارروباری تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعظم پاکستان ، وفاقی وزیر مواصلات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button