جہلم

غیرمعیاری دودھ اور دہی فروخت کرنے والے مافیا کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی

جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مبینہ غفلت ،کیمیکل ملے ناقص و غیر معیاری دودھ، دہی کی فروخت کرنے والے مافیا کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی ،فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کاغذی کارروائیوں میں سب اچھا ہے کی رپورٹس بھجوانے میں مگن ،صارفین کا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ماہ صیام میں دودھ ، دہی کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کی چشم پوشی کیوجہ سے شہر و مضافاتی علاقوں میں گوالے کیمیکل ملے ناقص و غیر معیاری مضر صحت دودھ تیار کرکے شہریوں میں فروخت کررہے ہیں۔

گوالے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں لیٹر جعلی دودھ جس میں واشنگ پاؤڈر، کیمیکل، فلیور، خشک دودھ، جانوروں کی چربی سے تیار مضر صحت کوکنگ آئل کو استعمال کرکے فروخت کر رہے ہیں،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ دار سب کچھ جاننے کے باوجود آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں ، جس کیوجہ سے ناقص و غیر معیاری دودھ دہی فروخت کرنے والے دکاندار شہریوں میں دودھ کی بجائے زہر فروخت کرکے تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔

شہریوںنے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button