ڈومیلیسوہاوہاہم خبریں

ڈومیلی کے علاقہ کلرہ کے قریب کوسٹر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق

سوہاوہ: نواحی علاقے کلرہ میں کوسٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم، موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والے ایک نوجوان کا تعلق سوہاوہ جبکہ دوسرے کا نواحی علاقے ٹنڈوئی سے ہے، دونوں نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم روانہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شام سوہاوہ کے نواحی علاقے کلرہ(ڈومیلی) میں تیز رفتار کوسٹر نمبری LRT-4290 جوکہ راولپنڈی سے ڈومیلی جارہی تھی اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان حافظ اویس ولد لیاقت سکنہ محلہ حافظ آباد سوہاوہ بعمر 30 سال اور آفاق ولد صفدر سکنہ ٹنڈوئی بعمر 21 سال موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

مقامی افراد نے کوسٹر کے ڈرائیور کو قابو کر لیا جبکہ دونوں نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ پہنچایا جنہیں بعد ازاں پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم روانہ کر دیا گیا۔

حافظ اویس گزشتہ چند برسوں سے سعودی عرب میں روزگار کے لئے گیا ہوا تھا اور چند ہفتے قبل چھٹی پہ گھر آیا ہوا تھا۔ آفاق اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور بوڑھے باپ کا سہارا بننے کے لئے سوہاوہ کچہری میں ایک وکیل کے منشی کے طور پہ کام کرتا تھا۔ دونوں نوجوانوں کی ناگہانی موت کی خبر سن کر علاقہ بھر میں غم کے بادل چھا گئے اور ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button