اسلام رنگ و نسل، خطے اور سرمائے کی بنیاد پر کسی کی فضیلت اور فوقیت کا قائل نہیں، سید خلیل حسین کاظمی

0

جہلم: اسلام رنگ و نسل ، خطے اور سرمائے کی بنیاد پر کسی کی فضیلت اور فوقیت کا قائل نہیں، اللہ کی نظر میں معزز وہ ہے جو زیادہ متقی اور پرہیز گار ہے۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی نے مدرسہ انجمن تعلیم الاسلام شمالی محلہ میں اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ اہل ایمان کے آپس میں اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن انہیں دلائل سے حل کرنا چاہیے۔ گالی اورگولی سے یہ مسائل نہ پہلے کبھی حل ہوئے نہ آئندہ ہو سکیں گے۔

انہوں نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 1965 ء کی پاک بھارت جنگ میں وطن عزیز کی فوج نے قرون اولیٰ کی یاد تازہ کر دی، اب بھی اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔ اہل ایمان مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ اپنا تن من دھن قربان کرتے ہوئے بھارت کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ دنیا یاد رکھے گی ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام رنگ و نسل خطے اور سرمائے کی بنیاد پر کسی فضیلت اور فوقیت کا ہرگز قائل نہیں۔اللہ رب العزت کی نظر میں متقی اور پرہیزگار وہ ہے جو احکامات الہی پر عمل درآمد کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.