جہلم

ندیم خادم کو ن لیگ ڈویژنل جنرل سیکرٹری منتخب کرنے پر اعلیٰ قیادت کے مشکور ہیں۔ عاطف محمود بھٹہ، راجہ نوید

جہلم: چوہدری ندیم خادم کو پاکستان مسلم لیگ ن ڈویژنل جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر ضلع جہلم کی عوام اعلیٰ قیادت کے مشکور ہیں۔

ان خیالات کا اظہار عاطف محمود بھٹہ ، راجہ نوید نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق ایم پی اے سالار لشکر چوہدری ندیم خادم کی پارٹی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں پاکستان مسلم لیگ ن کا ڈویژنل جنرل سیکرٹری مقرر کرنے پر ن لیگی ورکرز نے خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ چوہدری ندیم خادم کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم دوبارہ میاں نواز شریف ، شہباز شریف کو آمدہ الیکشن میں کلین سویپ کروانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق ایم پی اے سالار لشکر ضلع جہلم چوہدری ندیم خادم کو اعلیٰ قیادت کی جانب سے بطور ڈویژنل جنرل سیکرٹری مقرر کرنے پر اعلیٰ قیادت کے بے حد مشکور ہیں ، انشاء اللہ وہ وقت دورنہیں جب ضلع جہلم چوہدری ندیم خادم ، چوہدری راشد آف گھرمالہ کی قیادت میں آمدہ الیکشن میں ضلع بھر یں کلین سویپ کرے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button