کھیوڑہ کے مرکزی قبرستان کو جانے والی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل، شہریوں کو گزرنا محال

0

کھیوڑہ: مرکزی قبرستان کو جانے والی سڑکیں کچی کھنڈرات بنی ہوئی ہیں، میت لے کر کچی سڑک سے گزرنا شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا، چیف آفیسر بلدیہ کھیوڑہ و منتخب نمائندوں نے دفتر کی تزئین و آرائش پر لاکھوں روپے لگا دئیے اور منتخب کونسلروں نے اپنے اپنے محلوں کی گلیوں پر لاکھوں روپے کی گرانٹ لگا دی مگر افسوس کہ آخری آرام گاہ کی طرف جانے والی کچی کھنڈرات سڑک بنوانے میں عدم دلچسپی، عوامی سماجی حلقوں کا اعلی احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ مرکزی قبرستان کو جانے والی سڑک تقریبا 300فٹ کچی کھنڈرات اور گندگی سے بھری پڑی ہے جب بھی اگر کوئی شہری فوت ہو جائے تو میت لے کر جانے کے لیے شہریوں کو اس کچی سڑک سے گزرنے کے لیے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور قبرستان کے نزدیک سڑک پر صفائی کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے۔

نالیاں بند ہونے سے سارا گندا پانی کچی سڑک پر جاتا ہے مگر افسوس کہ منتخب کونسلرز نے اپنے اپنے محلوں میں گلیاں نالیاں تعمیر کاروائیں اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھیوڑہ نے میونسپل کمیٹی کے آفس کے کمروں کی تزئین و آرائش کے لیے بڑی دلچسپی لے کر تعمیراتی کام کروائے مگر افسوس کہ قبرستان کو جانے والی سڑکوں کی طرف کوئی دلچسپی نہیں لی اور نہ ہی بنوانے کے لیے کوئی کوشش کی۔

عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی جہلم اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ کھیوڑہ شہر میں قبرستان کو جانے والی سڑکوں کی تعمیر کے لیے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کو احکامات جاری کیے جائیں تاکہ قبرستان کے نزدیک کچی سڑکیں فوری تعمیر کی جائیں تاکہ میت لے کر جانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور شہریوں کو اس پریشانی سے نجات مل سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.